بسواکلیان: جماعت اسلامی کے بین المذاہبیwebinar میں مقامی برادرانِ وطن و ملت کو شریک کروایا گیا
بسواکلیان: 9/اگست (ایم این) جماعت اسلامی حلقہ کر ناٹکا کی جانب سے منائی جانے والی ریاستی مہم “کووڈ19-، دعوت رجو ع الی اللہ” کے ضمن بسواکلیان یونٹ کے وابستگان کا تفہیمی اجلاس ہوا اور مقامی سرگرمیاں طئے کی گئی۔ بتا ریخ 09/08/2020 بروز اتوارکو تمام مذہبی رہنماؤں کوریاستی سطح کے پلیٹ فارم webinar ) (JIH Karnataka Youtub Channal پر جو ڑتے ہوئے بوقت 11:30am بجے ریاست کے تمام عوام کو مذہبی رہنماؤں کے پیغامات کو کنڑی،انگریزی اور اُردوزبانوں میں پہنچایا۔
اس ریاستی آن لائن پروگرام میں برادران وطن و ملت کو شریک کروانے کیلئے جامع مسجد اسٹیڈی سنٹر میں sio کے وابستگان کے تعاؤن سے کال سنٹر کا قیام عمل میں آیا۔ گذشتہ دو دن برادران وطن و ملت کو فون کالس کئے گئے، آن لائن پروگرام کا لنک بھیجا گیا۔
نیزاسی دن صبح ہفتہ واری اجتما ع میں شریک رفقا ء نے (طبی ہدایات پر عمل کر تے ہوئے) شہر بسواکلیان کے برادرانِ وطن و ملت کو فون کالس کر تے ہو ئے مذکورہ پروگرام “بین المذاہبی webinar میں شر کت کی دعوت دی اور اس webinar کی تمام لوگوں تک واٹس آپ اور SMSکے ذریعہ لنک بھیجا گیا۔
ہفتہ واری اجتماع میں درس قران منہاج الدین بھولے منصوری نے دیا، برادر الطاف امجد نے ”فون کالس پر ددعوتی گفتگو ”پر روشنی ڈالی،مہم کنوینر و امیر مقامی کلیم عابد منصوری نے مہم کے دوران ہو نے والی مقامی سر گرمیوں کی تفصیلات پیش کی۔ اس ہفتہ واری اجتما ع میں، ارکان، کارکنان، متفقین اور sioکے وابستگان موجود رہے۔