جرائم و حادثاتضلع بیدر سے

بسواکلیان: مٹالہ میں بوسیدہ عمارت کی چھت گرنے سے 1بچہ کی موت 3 شدید زخمی

بسواکلیان: 9/اگست (وائی اے) بسواکلیان تعلقہ کے موضع مٹالہ میں ایک چالیس سالہ قدیم عمارت کی چھت گرنے سے 1بچہ کی موت کا واقعہ سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق PKPS سوسائٹی کے دفتر کی چھت گرنے کی وجہ سے چھت کے نیچے کھیل رہے 4 بچوں میں ایک کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 3 بچوں کو زخمی حالت میں سرکاری اسپتال بسواکلیان منتقل کیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ یہ چھت چالیس سالہ پرانی تھی اور مسلسل بارش کی وجہ سے بوسیدہ ہوچکی تھی۔ اس ضمن میں مٹالہ پولیس اسٹیشن نے کیس درج کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!