پری میٹرک اسکالرشپ کے لئے سرپرست کا سیلف ڈکلیرڈ انکم سرٹیفکیٹ قبول کیا جائے: AIITA
پربھنی: 28/جنوری (پی آر) پری میٹرک اسکالرشپ کے لئے حسب سابقہ طلباءکہ سرپرست کا سیلف ڈکلیئرڈ انکم سرٹیفکیٹ قبول کیا جائے نیز اسکولی سطح پر ویریفکیشن کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔اس طرح کا مطالبہ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن AIITA کہ پربھنی یونٹ کی جانب سے وزیر برائے اقلیتی ترقی جناب نواب ملک صاحب کو محضر پیش کر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پری میٹرک اسکالرشپ کی ویری فائے کی گئی تمام درخواستیں دوبارہ ویریفکیشن کے لیے اسکول لاگنگ پر بھیجی گئی ہیں۔ساتھ ہی تحصیلدار کا جاری کردہ انکم سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔حالانکہ اس سے قبل یہ شرط نہیں تھی۔سرپرستوں کے ذریعہ دیا گیا سیلف ڈکلیئرڈ انکم سرٹیفکیٹ قبول کیا جاتا تھا۔اسی بنیاد پر مذکورہ بالا اسکالرشپ کہ اہل طلباء کی درخواستیں اسکول انتظامیہ نے ویری فائی کر دی تھیں۔اور اب تحصیلدار کے انکم سرٹیفکیٹ کی شرط لگانا غلط ہی نہیں بلکہ طلبہ پر ظلم کے مترادف ہوگا۔ اور دی گئی معیاد (5 فروری) تک تمام طلباء کے لئے تحصیلدار سے انکم سرٹیفکیٹ حاصل کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے.جس سے ہزاروں ضرورتمند اہل طلباء اسکالرشپ سے محروم رہے سکتے ہیں۔
اس طرح ساری تفصیلات جناب نواب ملک صاحب کو AIITA کے وفد نے بتائیں۔جس پر موصوف نے تیقن دیا کہ ریاستی حکومت اس معاملے میں مرکزی حکومت کو آگاہ کرے گی اور مائناریٹی اسکالرشپس میں حتی الامکان سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔
اس موقع پر وفد میں AIITA کے ضلع صدر رضی الدین خطیب سر ،نائب صدرمحمد نور سر، صدرِ مقامی محمد اقبال سر، سیکریٹری صدیقی نثار احمد سر ،خازن افسر خان سر، سلمان سر موجود تھے۔