بسواکلیان: جماعت اسلامی کی جانب سے ویڈیو میکنگ مقابلہ
بسواکلیان: 9/اگست (ایم این ) جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان امیر مقامی کی اطلا ع کے بموجب جماعت اسلامی ہند، حلقہ کر ناٹک کی جانب سے منا ئی جا نے والی ریاستی مہم “کووڈ19-، دعوت رجو ع الی اللہ” کے ضمن بسواکلیان یونٹ کی جانب سے ویڈیو میکنگ مقا بلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس میں عمر و زبان کی کوئی قید نہیں۔ اردو،کنڑا،انگریزی، ہندی، و مراہٹی زبان میں زیادہ سے زیادہ 3 منٹ کا ویڈیوہو۔ “کووڈ19- دعوت رجوع الی اللہ” کے مرکزی عنوان پر ویڈیو تیار کیا جا ئے۔اور اس واٹسپ نمبر پر ویڈیو کو سینڈ کیا جائے (8147740894) مورخہ 16/08/2020کی رات 10بجے تک بھیج سکتے ہیں۔
اس مقا بلہ میں پہلا،دوسرا اور تیسرا انعام با لترتیب 3000/- ، 2000/- اور1000/- نقد دیئے جا ئینگے۔سما ج کے ہر فرد سے گذارش کی جا تی ہے کہ وہ خود بھی حصّہ لیں اور دوسروں کو بھی تو جہ دلائیں۔