“کووڈ-19: دعوت رجوع الی اللہ” موضوع پر کارٹون اور مضمون نویسی مقابلہ
بیدر: 9/اگست (اے این این) میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اسلامی ہند شہر بیدر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کی جانب سے چلائی جانے والی دو ہفتوں پر مشتمل ریاستی مہم “کووڈ-19: دعوت رجوع الی اللہ” 5 تا 20اگست 2020 جاری ہے۔ اسی ضمن میں مقامی یونٹ کی جانب سے مختلف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر 2 مقابلہ جات کے انعقاد کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ جو کہ آن لائن پر منحصر ہے۔ مقابلہ جات کے آرگنائزر محمد توفیق احمد کے مطابق 2 مقابلہ جات کا انعقاد ہوگا، جس میں ایک کارٹون بنانا اور دوسرا مضمون نویسی مقابلہ ہوگا۔
آرگنائزر مقابلہ جات نے مقابلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ضلعی سطح کے ہونگے، جس میں صرف ضلع بیدر کے متوطن افراد ہی حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ دونوں مقابلوں کے لیے عنوان مہم کا مرکزی موضوع یعنی “کووڈ-19: دعوت رجوع الی اللہ” رہے گا۔ مضامین اور کارٹون کنڑا۔ اردو، انگلش اور ہندی میں مضامین میں نے لکھے/ بنائے جاسکتے ہیں۔۔ مضمون نویسی مقابلہ کے انعام اول کے لیے 3,000 روپے، دوسرا انعام 2,000، اور تیسرا انعام کے لئے 1,000 روپیہ مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ کارٹون مقابلہ کے انعامات میں پہلا انعام 2,000 روپیے دوسرا انعام 1,500 جبکہ تیسرا انعام 1,000 روپئے کا ہوگا۔
مضمون نویسی کے مقابلے کی تفصیلات کچھ اس طرح بتائی گئی ہیں کے مضمون 1,000سے زائد الفاظ پر مشتمل نہ ہو, کر کارٹون/ مضمون کو پی ڈی ایف یا امیج کی شکل میں درجہ ذیل ای میل آئی ڈی send.jihbidar@gmail.com پر بھیجا جائے۔ جس میں مضمون نگار کا نام، موبائیل نمبر، عمر اور مقام کا ہونا ضروری ہے۔ یہ دونوں مقابلے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں، تمام شریک ہوسکتے ہیں چونکہ یہ مہم جو کہ دعوتی نوعیت سے مختص ہے۔
کارٹون اور مضمون بھیجنے کی آخری تاریخ 18 اگست 2020 شام 5 بجے تک ہے۔ تمام شرکاء جو ان مقابلوں میں حصہ لیں گے انہیں ڈیجیٹل پارٹیسپنٹ سرٹیفیکیٹ بھی ڈیجیٹل فارمیٹ میں دیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام شرکاءاور انعام یافتگان کو تقسیمِ انعامات کے سلسلے میں بذریعہ کال اطلاع دی جائے گی۔ مزید دیگر تفصیلات کے لئے ان موبائل نمبر 9986076670/9886567204/9902056749 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔