ریاستی صدر کانگریس ڈی کے شیوکمار کی ہمناآباد آمد پر خیرمقدم
بیدر: 6/اگست(اے ایس ایم) ریاستی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمارکلبرگی سے حیدآباد کو جاتے وقت ہمناآباد میں توقف کیا اس موقع پر ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے انکی شالپوشی وگُلپوشی کرتے ہوئے ہمناآباد میں خیر مقد م کیا اورکانگریس پارٹی کے تمام ذمہ داروں کا تعارف کروایا.
صدر بلاک کانگریس کمیٹی ورکن بلدیہ محمد افسر میاں نے بھی ڈی کے شیوکمارکی شالپوشی وگُلپوشی فرمائی۔اس موقع پر بیدر ایم ایل سی وجئے سنگھ،ویرناپاٹل،ابھیشک پاٹل،رکن بلدیہ سُنیل پاٹل، رکن بلدیہ محمدمکرم جاہ، یوتھ کانگریس ضلعی جنرل سیکریٹری محمد ریحان، محمد خالد، نیاز یاسر، سید ظفراسلم، سید فاروق کے علاوہ کثیرتعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان موجودتھے۔