ضلع بیدر سے

ڈاکٹرالحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری بگدلی کی عیدالاضحٰی کی مبارکباد

بیدر:31/جولائی (اے ایس ایم) پیران طریقت رہبر شریعت ڈاکٹرالحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف نے برادران ملت، مریدین و عقیدت مندا ن کو عید الاضحی کی پرخلوص مبارکباد دیتے ہوئے کہا کے اللہ تعالیٰ نے حضرت سید ناابراھیم خلیل اللہ کو ہر آزمائش میں مبتلا کیا۔ اور ابراہیم خلیل اللہ نے ہر آزمائش میں کامیاب اُترے اور اللہ نے انھیں اپنی بے شمار عنایتوں، رحمتوں، برکتوں سے مالامال فرمایا۔ حضرت سید نا ابراھیم خلیل اللہ نے اللہ کی محبت پردنیا کی تمام محبتوں کو قربان کردیا‘ حتی کہ اللہ کی محبت کیلئے اپنے فرزند حضرت سیدنا اسمٰعیل ذبیح اللہ کو قربانی کیلئے اللہ کے حضور پیش کرکے ایک عظیم اور اعلیٰ مثال قائم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!