ضلع بیدر سے

بیدرکے علمائے دین وقائدین کی عیدالاضحٰی کی پُر خلوص مبارکباد

بیدر: 31/جولائی (اے ایس ایم) جناب الحاج سید لطیف الدین قادری خسرو صدر قاضی بیدر،سید نقی محمد محمد الحسینی عرف اظہر حسینی، محمد رحیم خان،بنڈپاقاسم پورارکان اسمبلی،جناب الحاج محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ‘ سید ذوالفقار ہاشمی سابق ارکانِ اسمبلی بیدر‘ سید منصور احمد قادری صدر مجلس بیدر‘ محمد احمد سیٹھ صدر، محمد عامر پاشاہ معتمد عیدگاہ، محمدایاز الحق کرناٹک چھالیہ اسٹور،محمد نسیم الدین این پٹیل سابق صدر بیدر ضلع پنچایت‘ ڈاکٹر محمد عبدالقدیر صدر شاہین اداراجات، محمد آصف الدین سکریٹری وژڈم اداراجات، محمد مبشر سندھے، محمد حبیب الرحمن،محمد ابراہیم،الحاج محمد غوث قریشی سا بق ا رکان بلدیہ، جناب محمد لئیق احمد قادری بگدلی،حافظ سید عمر ہاشمی، مولانامفتی سیدسراج الدین نظامی، مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی‘مولانا فیاض الدین نائب قاضی‘ مولانا تصدق ندوی،مولانا مفتی خواجہ معین الدین نظامی‘شیخ مجیب الرحمن قاسمی،شاہ حامد محی الدین قادری‘محمد نظام الدین امیر جماعت ِ اسلامی ہندبیدر، شیخ علیم الدین الفا ہوٹل، احمد مظہر الدین حاجی سوپر پریس،حکیم محمد مجیب الدین لقمان دواساز،جناب محمد اسلم سیٹھ سوداگر اعظم سویٹ ہاؤس چٹگوپہ، ڈاکٹر محمداسمعیل قادری بگدلی، غلام احمدقادری عرف شیروقادری،ڈاکٹر حکیم بگدلی نے عید الاضحی کے موقع پر عامۃ المسلمین کو عید کی پُر خلوص مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیام ِعید میں کہا کہ مسلمان آج اس عظیم قربانی کی یاد منا رہے ہیں۔جس نے دنیا کو تسلیم ورضا کے فلسفہ سے روشناس کیا ہے۔

یہی وہ درس ربانی ہے جو انسانوں کو صبر و تحمل اور ایثار و رضا کے ان دائمی جذبوں سے مملو کرتا ہے۔ جن کے بغیر نہ کسی معاشرے کی ساخت کو استحکام مل سکتا ہے اور نہ کوئی قوم اعلیٰ وارفع صفات کی حقدار کہلانے کی مستحق قراردی جاسکتی ہے۔ تاریخ عالم کے صفحات پر ویسے تو ایثار وقربانی کے کئی واقعات مرتسم ہیں لیکن دنیا کی اس پہلی اور آخری قربانی کی کوئی مثال پیش نہیں کی جاسکتی جو سنت ابراہیمی کے طور پر ہر سال منائی جاتی ہے۔ جناب محمد عرفان پٹھان نے بھی عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!