ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں جماعت اسلامی کی کورونا بیداری مہم کا آغاز

بسواکلیان: 30/جولائی (ایم این) میر اقبال علی میڈیا انچارج جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کے بموجب آج دنیا میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ بے حد پریشان ہیں۔ٹی وی اور اخبارات کے ذریعہ روزانہ کی اموات اور متاثرین کی تعداد کی تفصیلات سے عوام میں ڈر کا ماحول پیداہورہا ہے۔ شہر بسواکلیان میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان حالات میں جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے کورونا وائرس سے لڑنے اور احتیاطی تدابیر کا شعور بیدار کرنے آؤ ہم سب مل کر کورونا سے لڑیں مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس وقت لوگوں کو کورونا کے خوف سے باہر نکالنا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار جناب کلیم عابد منصوری امیر مقامی نے کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مہم کا آغاز 30جولائی سے کردیا گیا ہے،مقامی جماعت نے کئی گروپس تشکیل دئے ہیں ایس آئی او کے نوجوان اور جماعت اسلامی ہند کے کارکنان گروپس کی شکل میں انفرادی ملاقاتیں کریں گے۔ مہم کے ناظم جناب پرویز کاریگر ہونگے۔ اس مہم کے ذریعہ لوگوں کو ترغیب دی جائیگی کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلے، ماسک کا استعمال لازماََ کریں، سماجی دوری کا خیال رکھیں، صابن سے ہاتھوں کو اچھی طرح وقتاََ فوقتاََ دھوتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!