بیدر: وزڈم پی۔ یوسائنس کالج میں مفت داخلہ کے لیے 19/جنوری کوہوگا داخلہ امتحان (انٹرنس اگزام)
بیدر: 7/جنوری (پریس ریلیز) پروفیسر مدار پرنسپال وزڈم پی۔ یو کالج بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق وزڈم پی۔یو کالج نے میڈیکل اور آئی آئی ٹی (انجینئرنگ) کے خواہش مند(Aspirants) منتخب طلباء و طالبات کے لیے خصوصی گروپ بنام ”وزڈم ٹیلنٹ گروپ“ تشکیل دیا ہے، اس گروپ میں داخلہ (Admission)انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ لیا جائے گا، SSLC/میٹرک Xthکے طلباء اس انٹرنس اگزام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ جو طلبہ اس انٹرنس اگزام میں 90%یا اس سے زائد نمبرات حاصل کرتے ہیں تو ایسے 50منتخب طلباء کو 100%فیس میں رعایت یعنی مفت داخلہ دیا جائے گا، جبکہ 80%انٹرنس اگزام میں نشانات حاصل کرنے والے 100منتخب طلباء کو 50%فیس میں رعایت دی جائے گی۔
داخلہ دو سالہ پی یو سی سائنس کورس کے ساتھ JEE/NEETکی کوچنگ (Integreted Course)کے لیے ہوگا، وزڈم کالج گذشتہ 5سال سے اس اگزام کے ذریعہ منتخب طلباء کو کوچنگ دے رہا ہے، یہاں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ کالج اور ہاسٹل کا معقول انتظام ہے۔محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم پی یو کالج بیدر نے SSLCکے اولیاء طلباء معززین شہر، تعلیمی، سماجی، مذہبی اور سیاسی ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ SSLCکے طلباء کو اس موقع سے استفادہ کرنے کے لیے متوجہ کریں، طلباء کی سہولت کے لیے 6اگزام سنٹر س بنائے گئے ہیں۔
بیدر میں وزڈم پی یو کالج نزد نئی کمان بسویشور سرکل تعلیم صدیق شاہ بیدر، لٹل فلاور پبلک اسکول بسواکلیان، شادان اسکول ہمنا آباد، نیشنل اردو اسکول بھالکی، گلشن اطفال اسکول اوراد اور بوائزگورمنٹ جونیر کالج، چنچولی۔ یہ انٹرنس اگزام 19جنوری 2020بروز اتوار صبح 11:00بجے 6سنٹرس پر منعقد ہوں گے، امتحان دینے کے لیے آن لائن رجسٹریشن www.wisdominstitutions.comاس کے علاوہ آف لائن یعنی راست رجسٹریشن بھی امتحان کے دن اگزام سنٹرس پر ایک گھنٹہ قبل کراکر اگزام دے سکتے ہیں، تفصیلات کے لیے Toll Free: 1800-123-9447یا کو آرڈنیٹر سید علی سر 9113018911پر ربط کر سکتے ہیں۔