اترپردیشریاستوں سے

ڈپٹی کلکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکی!

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا میں نامعلوم بدمعاشوں نے ڈپٹی کلکٹر راجیو اپادھیائے کو جانے سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ پولیس نے معاملے میں رپورٹ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔ راجیو اپادھیائے کی جانب سے پولیس کو دی گئی تحریر کے مطابق آفس کالونی واقع ان کی رہائش گاہ پر پانچ مسلح افراد نے ان کے ہوم گارڈ وپن اور بھوری سنگھ نے ان کی رہائش گاہ کے بارے میں جانکاری طلب کی۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہوم گارڈ نے ان کو بتایا کہ یہ انہیں کا مکان ہے تو وہ گالی دیتے ہوئے یہ کہہ کر فرار ہوئے گئے کہ ‘اس کو خبر کر دینا کہ اس کا وقت پورا ہوگیا ہے۔ اور اسے جلد ہی نپٹا دیں گے ‘ہوم گارڈ کے مطابق چار افراد کے پاس بندوق اور ایک کے پاس پستول تھی۔

بدمعاش دھمکی دے کر اپنی فرچونر گاڑی سے فرار ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بھی پورے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس ضمن میں سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راجیو اپادھیائے اپنی ذمہ داری کے تئیں کافی پابند ہونے اور کسی بھی بات پر سمجھوتہ نہ کرنے سے جرائم پیشہ افراد کافی پریشان ہیں اور اسی وجہ سے انہیں یہ دھمکی ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!