ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک: عید گاہوں میں نہیں ہوگی نمازِ عید الاضحی، ریاستی وقف بورڈ نے جاری کیے احکامات

بنگلور: 25/جولائی (اے این این) کرناٹکا اسٹیٹ وقف بورڈ بنگلور کی جانب سےعید الاضحی کی نماز کو لیکر چند شرائط جاری کئے گئے ہیں جن پر عملدر آمد لازمی ہے۔

مساجدوں میں پنج وقتہ نماز اور جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے کرناٹکا اسٹیٹ وقف بورڈ سے 6 جون 2020 کو جاری کیے گئے قوانین کو ملحوظ رکھتے ہوئےبروز سنیچر(ہفتہ) 1 آگست 2020ء کو عیدالاضحی کی نماز اپنے اپنے محلوں کی مساجد میں ہی ادا کی جائے۔

مساجد کے علاوہ کسی عیدگاہ میں شادی محلوں میں یا کسی کے گھر وغیرہ کے ہال میں نماز عید ادا کرنا منع کیا گیا ہے

لوگ اگر زیادہ ہوں تو مساجد میں عید کی نماز دو یا تین مرتبہ جماعت کرکے ادا کی جائے۔

عید کی نماز مختصر خطبے کے ساتھ علی الصبح فجر نماز کے بعد وقت مکروہ گذار کر ادا کی جائے۔

60 سال کے اوپر اور 10 سال کے اندر کے عمر کے بچوں کو مسجدوں میں کسی صورت داخلہ منع ہے۔

مسجد میں عید کی نماز پڑھنے آئے تمام لوگوں کو ٹمپریچر ناپنے والی ٹمپریچر مشین سے چیک کرنا لازم رہیگا۔

مسجد میں آنے والے ہر ایک شخص کو ڈیٹیل یا صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوکر آنا لازم رہیگا۔ مسجد میں آنے والوں کو اپنے ساتھ مصلی لانا بھی لازم رہیگا اور باقی قوانین جو کووڈ-19کو لیکر مرکزی حکومت نے جاری کئے ہیں اسی طرح سارے قوانین پر عمل پیرا ہونا لازم رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!