شنکرآچاریہ نے رام مندر کے ‘بھومی پوجن مہورت’ پر اٹھایا سوال
جیوتیش پیٹھادھیشور اور دوارکا شارد پیٹھا دھییشور جگد گورو شنکرآچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی نے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے 5 اگست کے ‘مہورت’ پر سوال کیا ہے۔ شنکرآچاریہ نے کہا کہ عام طور پر ہندو کلینڈر کے ’اتم کال کھنڈ‘ میں اچھا کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “5 اگست کو ہندو کلینڈر کے حساب سے بھدرا پد ماہ میں پڑ رہا ہے۔ 5 اگست کو کرشنا پکش کی دوسری تاریخ ہے۔ جبکہ شاستر میں بھدرا پد کے مہینے میں گھر / مندر کی تعمیر شروع کرنا ممنوع ہے۔”