اترپردیشریاستوں سے

یوپی میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ، نقصانات بھرپائی کے لیے 498 افراد نشان زد

لکھنؤ: اترپردیش میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے 2019) کے خلاف مظاہرے کے دوران مختلف اضلاع میں دھرنا اور مظاہرے کے دوران تشدد میں عوامی اور نجی جائداد کے نقصانات کی بھرپائی کے لیے ارسال کردہ رپورٹ میں 498 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سرکاری ترجمان نے آج یہاں اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یوگی حکومت نے ریاست میں سی اے اے کی مخالفت میں دھرنا اور مظاہرے کے دوران تشدد میں عوامی اور نجی جائداد کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کرکے بھرپائی کی ہدایت دی تھی۔ اسی سلسلے میں لکھنؤ، میرٹھ، سنبھل، رام پور، فیروزآباد، کانپور نگر، مظفر نگر، مئو اور بلند شہر کے ضلع مجسٹرٹ نے نقصانات کی بھرپائی کے لیے تقریباً 498 افراد کو نشان زد کرکے اپنی رپورٹ حکومت کو مہیا کروا دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق لکھنؤ میں 82، میرٹھ میں 148، سنبھل میں 26، رامپور میں 79، فیروزآباد میں 13، کانپور میں 50، مظفر نگر میں 73، مئو میں آٹھ اور بلند شہر میں 19 سماج دشمن افراد کی نشان دہی کی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ اب تک 1113 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان واقعات کے سلسلے میں اے ایس پی کی قیاد ت میں ایس آئی ٹی تشکیل دے کر معاملات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی ہدایت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!