اترپردیشریاستوں سے

بی جے پی لیڈرس کورونا کے دورمیں لوگوں کی مدد کے بجائے شراب اسمگلنگ میں مشغول ہیں: اکھلیش

اکھلیش یادو نے منگل کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ ریاست میں حکومت نامی کو ئی ادارہ نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت میں کسان، دلت، اعلی ذات، پچھڑوں، اقلیتوں، نوجوانوں اور میڈیا نمائندے تک محفوظ نہیں ہیں۔

لکھنؤ: سماج وادی سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں بے حیائی، ظلم اور بدعنوانی پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ اکھلیش یادو نے منگل کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ ریاست میں حکومت نامی کو ئی ادارہ نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت میں کسان، دلت، اعلی ذات، پچھڑوں، اقلیتوں، نوجوانوں اور میڈیا نمائندے تک محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جونپور میں پولیس کی موجودگی میں دلتوں پر گولیاں برسائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاس گنج میں دبنگوں نے لڑکی کا ریپ کیا اور پولیس نے متاثرہ کے کنبے کو ہی ہراساں کیا۔ غازی آباد میں بے خوف جرائم پیشہ افراد نے میڈیا نمائندے کو ہی قتل کردیا۔ جبکہ دو دن قبل صحافی نے اپنے اوپر حملے کا شبہ کا اظہار کرتے ہوئے پولیس میں شکایت کی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور صحافی کو اپنی جان گنوانی پڑی۔

سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے دعوی کیا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے درمیان لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے بی جے پی کے لیڈر شراب اسمگلنگ میں مشغول ہیں۔ کانپور، وارانسی، گورکھپور کے بعد کشنی میں غیر قانونی شراب کا کاروبار کرتے ہوئے بی جے پی کا سیکٹر کوآرڈینیٹر گرفتار کیا گیا ہے۔ اقتدار کی نگرانی میں ہی تمام جرائم وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے تئیں بی جے پی حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ بحران کے ان دنوں میں بھی 20 سے زیادہ دن ہوگئے ہیں۔ میڈیکل خدمات کے ڈائرکٹر جنرل کی پوسٹ خالی ہے۔ حکومت ایک اہل ڈائرکٹر جنرل کی تقرری نہیں کر پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ ہی نہیں ہوگا تو وہ ڈپارٹمنٹ فعال طریقے سے کیسے کام کرے گا۔ اسپتالوں میں پیرامیڈیل اسٹاف اور ڈاکٹروں کی بھی کمی ہے۔ ان عہدوں پر بھی تقرری رکی ہوئی ہے۔ میڈیکل شعبے کا برا حال ہے۔ اس کا احساس ٹیم ۔11 کو بھی ہوگیا ہے بہتری کی کوئی سبیل نظر نہیں آرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!