ڈائمنڈ پی یو کالج بسواکلیان کے 96.48 فیصد نتائج کے ساتھ شاندار مظاہرہ
بسواکلیان۔ 22جولائی (ایم این) ڈائمنڈ پی یوکالج بسواکلیان کے پی یوسی سال دوم کے امسال شاندار نتائج 96.48%آئے ہیں۔ سائنس کے طالب علم انیل نے 95.17%حاصل کرکے کالج کاٹاپ طالب علم رہاہے۔ طالبہ سشما نے 93.67%لے کر دوسرامقام حاصل کیا۔ جبکہ طالبہ آرتی نے 93% لے کر کالج میں تیسرا مقام حاصل کیاہے۔
اسی طرح کامرس کے طلبہ میں پرشانت نے 90.17%لے کر کامرس میں پہلامقام حاصل کیا۔ جبکہ طالبہ سونالی نے 87.67%اور ویشنوی نے 82%حاصل کیاہے۔ کالج ذرائع کے بموجب سائنس شعبہ میں 196طلبہ نے حصہ لیا جس میں سے 194نے کامیابی حاصل کی۔ کامرس میں 31طلبہ کے منجملہ 25طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ 60طلبہ ڈسٹنگشن، 143طلبہ درجہ اول، 15طلبہ درجہ دوم اور ایک طالب علم درجہ سوم میں کامیاب ہواہے۔
کالج کا نمبر FF216ہے۔ کالج کے پرنسپل نور محبوب شیخ نے بتایاکہ ریاضی میں 9طلبہ نے صد فیصد100نشانات حاصل کئے ہیں۔ 21طلبہ نے 99نشانات لئے ہیں۔ اسی طرح بیالوجی اور کیمسٹری میں 98-98نشانات لے کر طلبہ نے اپنی قابلیت کا شاندار مظاہر ہ کیاہے۔ فزکس میں سب سے زیادہ اسکور97رہا۔
پرنسپل، کالج انتظامیہ اور تدریسی اور غیرتدریسی عملہ نے طلبہ وطالبات کو مبارک باد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈائمنڈ کالج نے گذشتہ 5سال کے دوران کافی بڑی اور اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ضلع کے قابل ذکر کالجس میں اپنانام کیاہے۔ بھالکی بنیاد اس کالج کو بھالکی کے علاوہ بیدر، ہمناآباد اور بسواکلیان میں بھی پذیرائی حاصل ہے۔