جرائم و حادثاتریاستوں سےمہاراشٹرا

بھیونڈی: 3 منزلہ عمارت گرنے سے 10 لوگوں کی ہوئی موت

بھیونڈی: 21/ستمبر- مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی سے ملحق بھیونڈی میں صبح تین بج کر بیس منٹ پر پٹیل کمپاؤنڈ میں ایک تین منزلہ عمارت گر گئی جس میں آخری اطلاعات ملنے تک 10افراد کے مرنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت کے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔خبر کے مطابق اس بلڈنگ میں 35 سے 40 لوگ ابھی بھی پھنسےہوئے ہیں جبکہ بیس افرا د کو محفوظ باہر نکالا جا چکا ہے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ گہری نیند میں سوئے ہوئے تھے اور نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ابھی تک دس میتوں کو ملبہ سے نکالا جا چکا ہے۔جن لوگوں کی موت ہوئی ہے ان کی پہچان کی جا رہی ہے۔ تھانہ میونسپل کارپوریشن کے پی آر او کے مطابق جیلانی نامی اپارٹمنٹ 1984 میں تعمیر ہوا تھا ان اپارٹمنٹ کے مکان نمبر 69 کا آدھا حصہ دیر رات گر گیا اور واضح رہے یہ عمارت خطرناک عمارتوں کی فہرست میں تھی یعنی یہ ڈینجر لسٹ میں تھی۔ واضح رہے اسے خالی کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے۔نوٹس ملنے کے بعد کچھ لوگ تو وہاں سے منتقل ہو گئے تھے لیکن کچھ لوگ وہیں رہے تھے۔بتایا جا رہا ہے بھاری بارشوں کی وجہ سے بلڈنگ مزید کمزور ہو گئی تھی۔

اس گرنے والی بلڈنگ میں 21 خاندان رہتے تھے۔ راحت کا کام جاری ہے اور اس دوران ایک معصوم بچے کو ملبہ سے نکالا گیا ہے۔واضح رہے ویسے تو ہر سال برسات میں مہاراشٹر میں بلڈنگیں گرنے کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں لیکن اسی سال رائے گڑھ ضلع میں ایک پانچ منزلہ عمارت گری تھی جس میں پانچ لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔یہ عمارت محض دس سال پرانی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!