حکومت کو شہید ڈاکٹر جاوید کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے: پرینکا گاندھی
کورونا بحران میں اپنی جان کی بازی لگا دینے والے ڈاکٹر جاوید علی کے انتقال پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”ڈاکٹر جاوید علی اور تمام ڈاکٹر جان کی بازی لگا کر اس بحران کے دوران اپنی خدمات دیتے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید کے بارے میں افسوسناک خبر ملی۔ یہ وقت ان شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ حکومت کو ڈاکٹر جاوید کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔“