ہندوستان میں جاری کورونا قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر تقریباً 35 ہزار نئے انفیکشن کے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 671 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ اب ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1038716 ہو گئی ہے جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 26273 ہو گئی ہے۔