کرناٹک میں کورونا سے حالات بدتر، ایک دن میں 115 اموات، 3693 نئے مریض
بنگلورو: کرناٹک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا سے 115 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ساتھ ہی 3693 نئے مریضوں کا بھی پتہ چلا۔ ایک ہیلتھ افسر نے جمعہ کے روز کہا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن والے مریضوں کی کل تعداد 55115 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں ریاست میں کورونا انفیکشن سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 1147 ہو گئی ہے۔