وزڈم پی یو کالج بیدر کے ریکارڈ نتائج، انتظامیہ نے طلباء، اولیاء طلباء اور اساتذہ کو دی مبارکباد
بیدر: 14/جولائی (پریس ریلیز ) پروفیسر مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج (سائنس) بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق پی یو سی(سائنس)سال دوّم کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان آ ج 14جولائی 2020ء کو ہوا۔ الحمد للہ وزڈم پی یو کالج کے نتائج ہر سال کی طرح اس سال بھی نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کل کالج کا نتیجہ 82.68%رہا۔ 219طلباء میں 181طلباء کامیاب رہے، جن میں 28ڈسٹنکشن جبکہ 112فرسٹ کلاس باقی سکنڈ کلاس حاصل کیا۔ میر حیدر علی ولد میر محبوب علی 92.66% حاصل کرتے ہوئے کالج کے پہلے ٹاپر رہے جنہوں نے مضمون ریاضی میں 100/100نشانات حاصل کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا، سید ریحان ولد سید غوث الدین 92.33%سے دوسرے مقام پر جبکہ طیبہ فاطمہ بنت شیخ عارف 91.16%سے تیسرا مقام، روہت ولد مسٹر انیل کمار چودھری 90.66%سے چوتھا مقام، سمیہ بنت محمد شفیع الدین 90.33%اور محمد ثاقب ولد محمد مولانا منا اکھیلی 90%کے ساتھ امتیازی کامیابی حاصل کی۔
طلباء بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے مضمون وار ریاضی میں 100، بیولوجی میں 99، کمسٹری میں 98، فزکس میں 95، اردو میں 97، ہندی میں 95، کنڑا میں 91، اور انگلش میں 86 نشانات کئی طلباء حاصل کئے ہیں۔ جناب محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم کالج نے اس شاندار نتائج پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہوئے اس ریکارڈ نتائج کو انتظامیہ کی بہترین منصوبہ بندی اور محنتی اسٹاف کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا، اس موقع پر تمام طلباء و اولیاء طلباء خصوصاً امتیازی کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پیش کی۔
محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری نے بھی تمام طلباء اور اولیاء طلباء اور اساتذہ کا شکریہ اداد کیا اور مبارک باد دی، توقع ظاہر کی کہ NEETاور K-CETکے نتائج ان شاء اللہ شاندار رہیں گے۔ وزڈم میں آن لائن NEETاورK-CETکی کوچنگ جاری ہے،نیزنئے داخلے پی یو سی First yearبھی تیزی سے جاری ہیں جن کے دو بیاچ کی آن لائن کلاسس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے لیے www.wisdominstitutions.comپر visit کریں۔ اپنا آن لائن رجسٹریشن و اڈمیشن کرواسکتے ہیں۔