ضلع بیدر سے

ڈیوائین انڈی پینڈنٹ پی یو کالج بیدر: بارہویں جماعت کے پہلے بیاچ کے شاندار نتائج

بیدر: 14/جولائی(پریس ریلیز) شہر بیدر کے ڈیوائین انڈی پینڈنٹ پی یو کالج بارہویں جماعت کے پہلے بیاچ کے شاندار نتائج کے ساتھ یہاں کے طلبہ نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ کالج کی طالبہ آمرین بیگم بنت عبدالشکور نے تقریبا %95 نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالج کی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا۔ طالبہ آمرین بیگم نے فزکس اور میتھس میں %100 نشانات حاصل کرتے ہوئے اپنا ایک الگ ریکارڈ بنایا۔

اسی طرح کالج کی دوسرے نمبرپر نور العرشی بنت عبدالعزیز نے %92 نشانت حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے میتھس میں %100 نشانات حاصل کیے۔ جبکہ اسی طرح کالج کے تیسرے مقام پر بھی ایک طالبہ نے ہی نے اپنی کامیابی درج کرائی ہے، جس کا نام اشا انم بنت عبد العلیم ہے جس نے %87 نشانات کے ذریعے کامیاب ہوئی ہے۔ اسی طرح جملہ 7 طلبہ و طالبات نے ڈسٹنکشن میں کامیابی حاصل کی۔

جبکہ 31 طلباوطالبات نے درجہ اول میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہوئے اپنا کالج اور والدین کا نام روشن کیاہے۔ اس موقع پر پرنسپل اور انتظامیہ ڈیوائین انڈی پینڈنٹ پی یو کالج بیدر نے تمام اساتذہ، طلباء و طالبات کے ساتھ اوراولیاء طلبہ کوبھی مبارکباد پیش کی۔ اس طرح جملہ کالج کا نتیجہ %75رہا۔ جبکہ 58 فیصد سے زائد طلبہ نے ڈسٹنکشن اور درجہ اول میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ مزید تفصیلات اور کالج میں داخلے کے لیے ان نمبرز8494996266/9916891788 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!