ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں بارش کے پانی کی نکاسی کے اقدامات کرنے بلدیہ سےعوام کا مطالبہ

بسواکلیان: 12/جولائی (کے ایس)بسواکلیان میں بارش کے تسلسل کی وجہ سے مختلف محلے جات میں راستوں پر چلنا پھرنا عوام کے لئے بہت دُشوار ہوتا جارہا ہے، اس لئے محکمہ PWD،محکمہ بلدیہ CMC،کو فوری ان مسائل کو حل کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ مو جو دہ حا لات میں کرو ناکی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ جا ری ہے،اور لا کھوں تعداد میں عوام اس مہلک مر ض مبتلا ہو تے جا رہے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ محکمہ CMCبلدیہ کو اس طرف فوری تو جہ دینا ضروری ہے۔

ماسک کو لیکر چا لانات کئے جا رہے ہیں اور دیگرضروری امداد ی کام جا ری ہیں لیکن راستوں کی صفائی پانی کی نکاسی کا انتظام بھی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں بلدیہ بسواکلیان کو چا ہئیے کہ وہ را ستوں کو درست کریں تا کہ عوام کو چلنے پھر نے میں آسا نی ہو سکے۔عوام میں تشویش ظا ہر کی جا رہی ہے،کہ را ستوں میں چلنا پھر نا مشکل ہو رہا ہے۔اس لئے PWDکا کام بھی راستوں کو درست کر نا ہے لیکن یہ محکمہ بھی مسلسل لا پر وا ہی کی وجہ سے را ستوں کو تعمیر کر نے میں کو ئی قدم نہیں اٹھا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!