بنگار پیٹھ تحصیلدار قتل کیس کی فوری تحقیقات کرنے بسواکلیان نوکر سنگھ کا مطالبہ
بسواکلیان: 12/جولائی (کے ایس) شیو آنند میترے، محمد لطیف نائب صدر سرکاری نوکر سنگھ اور دیگر ارکان کی موجود گی میں ایک میمورنڈم سنگایا سوامی انچارج تحصیلدار بسواکلیان کے توسط سے چیف سیکریٹری حکومتِ کرناٹک کے نام بھیجا گیا۔ اس موقع پر شیو آنند میترے صدر نوکر سنگھ نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہیکہ بنگار پیٹھ کے تحصیلدار شری چندراماریشورم کے قتل کی تحقیقات کی جائے۔اور کرناٹک میں تحصیلدار کو ایک محافظ کا دستہ دیا جائے تاکہ ایسے ناگہانی واردات پر قابو پایا جاسکے۔