امیتابھ، ابھیشیک، ایشوریہ اور بیٹی ارادھیہ کورونا پازٹیو
امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے بعد ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیہ کی رپورٹ بھی کورونا کے لئے مثبت پائی گئی ہے، ادھر جیہ بچن کی رپورٹ منفی آئی ہے
ملک میں لگاتار پھیل رہے کرونا وائرس کی زد میں اب بالی وڈ بھی آ چکا ہے۔ ہفتہ کی رات امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد لوگ ان کے خاندان کے تئیں فکرمندی کا اظہار کر رہے ہیں۔ درں اثنا، خبر ہے کہ ابھیشیک بچن کی بیوی ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیہ بچن کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت نے ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔
واضح رہے کہ ممبئی میں لگاتار بڑھتے کورونا کے اثر کے پیش نظر ریپڈ ٹیسٹنگ شروع کرائی گئی تھی، جس میں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے کنبہ کے چار ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ حالانک راحٹ کی خبر یہ ہے کہ جیہ بچن، شویتا بچن نندا، اگستیا نندا، نویا نویلی نندا کی رپورٹ بھی نگیٹو پائی گئی ہے۔
غورطلب ہے کہ امیتابھ اور ابھیشیک بچن کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بچن نے گزشتہ 10 دنوں میں اپنے راطہ میں آئے لوگوں سے اپنا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔ ادھر، انوپم کھیر کی ماں اور بھائی سمیت ان کے کنبہ کے چار افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ انوپم کھیر نے خود ٹوئٹ کر کے یہ معلومات فراہم کی ہے۔