ضلع بیدر سے

صحافت، عوام کے بنیادی مسائل کو اُجاگر اور حل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے: شیوانند سوامی ہلسور

بسواکلیان: 4/جولائی (کے ایس) صحافت ایک نہایت اہم پیشہ ہے، جس سے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ بشرطیکہ اسکو دیانت داری اور ایمانداری سے نبھایا جائے۔ صحافت عوام اور حکومت کی بنیادی مسائل کو اُجاگر کرنے کے لئے بہترین ذریعہ ہے۔ ڈاکٹر دُرگے کی اس قابلِ تحسین اقدام کرتے ہوئے پیشہ صحافت سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اپنی اس خوشی میں شامل کرتے ہوئے ایک نیا پیغام دیا ہے نہ صرف پیشہ صحافت والوں کو دیا ہے بلکہ روحانی گرو ؤں کو، مٹھوں کے سوامیوں کو بھی اس مقدس پروگرام میں شامل کیا۔ اسکے علاوہ ہر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ذمہ داروں کو بھی انہوں نے سمان(تہنیت) اور تحائف پیش کئے۔ جو قابلِ ستائش عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیوانند سوامی ہلسور مٹھ نے ڈاکٹر دُرگے کی دُختر کی شادی کے موقع پر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ صحافی ملک کے اہم ذمہ داروں میں قرار دئیے جاتے ہیں۔ اُسی کے پیشِ نظر ڈاکٹر دُرگے نے یہ اقدام لیا ہے، پروگرام کی کاروائی انوبھو منٹپ کے مینیجر شنکرنے چلائی۔شادی میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران کی کافی تعداد میں شرکت کی۔ڈاکٹر دُرگے اور اُنکی اہلیہ ڈاکٹر شانتا دُرگے نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مختلف تحفے و تحائف سے نوازا۔

یومِ صحافت کے پیشِ نظر ڈاکٹر دُرگے کی دُختر کی شادی کے موقع پر صحافیوں کو بھی تہنیت پیش کی گئی جسکی نگرانی گرو بسواپٹا دیورو انوبھو منٹپ کے صدر، ہلسورشیو آنند سوامی، ڈاکٹرشانتا دُرگے زوجہ ڈاکٹر دُرگے،ڈاکٹر گنگامیکا،بھالکی ہیرے مٹھ کے گرو بسوادیورو
موجود تھے۔ ڈاکٹر دُرگے انکے اہلیہ شانتا دُرگے کیساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔سینئر صحافی خواجہ سرتاج الدین،نعیم الدین چابکسوار کو بھی تہنیت پیش کی گئی،مانیک بھورے،ویرشٹی تعلقہ پریسیڈنٹ پریس یونین،گروناتھ گڈے،بسونا پٹا دیورو،شیوانند سوامی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!