ممتاز قلم کار ڈاکٹر اکرام باگ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
بسواکلیان: 4/جولائی (کے ایس) بسواکلیان کے ممتاز قلم کار اور جدید افسانہ نگار ڈاکٹر اکرام باگ کا 2/جولائی کی صبح 5:30 بجے مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ 2جولائی کو ہی بعد نماز ظہر ان کے آبائی وطن کلیانی ضلع بیدر میں نماز جنازہ کے بعد انکی تدفین عمل میں لائی گئی۔ڈاکٹر اکرام باگ کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں ہیں۔ان کے انتقال کی خبر سن کر سارے کرناٹک میں اور ملک کے ادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
اکرام باگ نے اپنی ہائی اسکول کی تعلیم اور پی ایچ ڈی کی ڈگری گلبرگہ میں سکونت کے دوران حاصل کی۔ان کے جدید افسانے 1960کی دہائی سے ہی مشہور ہونے لگے۔خصوصیت کے ساتھ ملک کے مشہور ادبی ماہ نامہ شب خون میں انکے کئی افسانے شائے ہوچکے ہیں۔ ان کا پہلا افسانوی مجموعہ کوچ اور دوسرا افسانوی مجموعہ اندوختہ ہے۔اکرام الدین باگ پیشہ درس و تدریس سے وابستہ تھے۔ سنیئر صحافی خواجہ سرتاج الدین، میراقبال علی، وارث علی، اختیار علی اور دیگر لوگوں نے آپ کے انتقال کی خبر سن کر اظہار تعزیت پیش کی۔