کانپورانکاؤنٹرکا بڑا خلاصہ، وکاس دوبے کی کال ڈیٹیل سے پولیس کے اڑے ہوش
اترپردیش کے کانپور میں گزشتہ جمعہ کو ہوئے ایک بڑے انکاؤنٹر میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، اس کے بعد سے پورا پولیس محکمہ حرکت میں ہے، یو پی پولیس گزشتہ 24 گھنٹوں سے لگتار موسٹ وانٹیڈ وکاس دوبے کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے ماری کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق وکاس دوبے کی انکاؤنٹر کے دوران کچھ پولیس والوں سے بات چیت ہوئی ہے، اس کے ثبوت وکاس دوبے کی کال ڈیٹیل سے ملے ہیں۔