ریاستوں سےکرناٹک

ویلفیئر پارٹی کی کوششوں کا نتیجہ، حکومت نے جاری کیے 140 کروڑ

بنگلورو: 4/جولائی (پریس ریلیز) وزیر اعلی کرناٹک کی اپیل پر ریاست کرناٹک کی عوام نےچیف منسٹر راحت فنڈ برائے کووڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کئے، جس کے نتیجے میں جون 18 تک 290 کروڑ روپے جمع ہو گئے تھے، لیکن حکومت نے اتنی بڑی رقم کا کوئی استعمال نہیں کیا, یہ جانکاری ایڈوکیٹ طاہر حسین نے آر ٹی آئی کے ذریعے سے حاصل کی،اس جانکاری میں مزید یہ کہا گیا کہ اس رقم کو آئندہ ایمرجنسی کے لئے اٹھا کر رکھا گیا ہے،اس جانکاری کو بنیاد بنا کر ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے حکومت کرناٹک سے سوال کیا کہ اتنی بڑی رقم کا موجودہ ایمرجنسی حالات میں کیوں استعمال نہیں کیا گیا،جبکہ یہ رقم عوام نے کووڈ راحت فنڈ میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہی جمع کروائی تھی۔

ویلفیئر پارٹی کے اس سوال کو تمام اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے اپنی سرخیاں بنائیں، اپوزیشن لیڈر سدرامیا نے بھی اسی جانکاری کو بنیاد بنا کر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اخبارات اور میڈیا کے ذریعے دباؤ بڑھنے پر اب حکومت نے 290 کروڑ روپے میں سے 140 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں ،یہ جانکاری حکومت نے مورخہ 3 جولائی اپنے اخباری بیان میں ظاہر کی ہے۔ ویلفیئر پارٹی حکومت کے اس فیصلے کا استقبال کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بقیہ رقم بھی فوری کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!