ضلع بیدر سے

کورونا سے ضلع بیدر کے لوگوں میں بڑھ رہی ہے بے چینی

بیدر: کورونا نے ایک بار پھر ضلع بیدر میں آج 28 افراد کو متاثر کیا ہے، ان میں کورونا انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ضلع بیدر میں اب تک کوڈ -19 وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 651 ہوگئی ہے۔ جبکہ ان میں تقریبا 500 صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ 153 اب بھی کورونا انفیکشن سے متاثر ہیں، ہلاکتوں کی تعداد اب بڑھ کر 22 ہوگئی ہے. اس سے ضلع کے لوگوں میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

جب ضلع میں 2 سے 3 کوویڈ کیسز پائے گئے تو، 18 چیک پوسٹ بنائے گئے تھے۔ جبکہ کورونا سے متاثرین کی تعداد 651 ہوگئی ہے۔ بین ریاستی بسوں کو معطل کردیا گیا ہے۔ لیکن نجی گاڑیوں کی آمدورفت بدستور جاری ہے۔ مہاراشٹر کے ممبئی اور پونے سے بہت سے لوگ اپنے آبائی علاقوں میں آنے کی خبریں بھی ہیں۔ ضلع میں پولیس فورس سکڑ گئی ہے۔ ہوم کوارنٹائن میں 92 پولیس موجود ہیں۔ کچھ کو ایسنسییل ٹیسٹ مراکز میں تفویض کیا گیا ہے۔ پہلے سے کام کرنے والے پولیس اہلکاروں پر کام کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے گاؤں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔ لیکن کمیٹیاں موثر انداز میں کام نہیں کررہی ہیں۔ مختلف مسائل پیدا ہونے پر کمیٹیوں کے ذمہ دار براہ راست اعلی عہدیدار سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ جواب نہیں دیتے ہیں۔ بہر حال ان حالات میں عوام کو بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ بہت سے لوگ یہ بھی نہیں جانتے کہ گاؤں یا شہر کی سطح پر کونسی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں؟ کون ان کے ذمہ دار ہیں اور کیا کام انجام دیا جارہا ہے؟ عوامی بیداری کا کام بھی کارگر نہیں ہے۔ موجودہ حالات میں اگر کسی شخص کی قدرتی/اچانک موت واقع ہوجاتی ہے یا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرنے کی خبر شہر یا ضلع کی کسی مقام پر پھیلتی ہے تو عوام میں بے چینی محسوس کی جا رہی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!