فوجیوں کو شہادت کے لیے بغیراسلحہ کس نے بھیجا: راہل گاندھی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وادی گلوان میں 20 جوانوں کی شہادت پر کچھ ایسے سوال اٹھائے ہیں جو قابل غور ہیں۔ انھوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”چین نے غیر مسلح فوجیوں کا قتل کر کے ایک بہت بڑا جرم کیا ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان بہادروں کو بغیر اسلحہ کے خطرے کی جانب کس نے بھیجا اور کیوں بھیجا؟“