ضلع بیدر سے

بھالکی: سرکاری اُردواسکول میں والدین کا خصوصی اجلاس ، بی ای او بھالکی نے کیا خطاب

بیدر: 12/جون- سرکاری اردو ہائر پرائمری اسکول بھالکی میں کورونا وائرس کے حالات اور اسکول کی ابتداء اور اسکول کے دوران کئے جانے والے انتظامات کے متعلق طلباء وطالبات کے والدین و سرپرست کے ساتھ بتاریخ 11/جنوری 2020ء دوپہر دو بجے ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر سری رودویریًا ہیرے مٹھ بی ای او بھالکی، تعلقہ مڈًے مِیل آفسر سری سورے کانت پاٹیل اور بی آر سی منوہر ہولکر اور مہمان کے طور پر محترمہ ڈاکٹر سرور عرفانہ صاحبہ اردو سی آر پی بھالکی نے شرکت کی۔

شری رودویریًا ہیرے مٹھ بی ی او بھالکی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ چھوٹے بچوں میں social distancing کا عمل میں لانا بہت مشکل ہے بڑی کلاس کے بچوں کو سمجھایا جاسکتا ہے اور وہ سمجھ بھی سکتے ہیں۔ سرکار نے تین ماڈل ہمارے سامنے رکھے ہیں جس میں دو شفٹ کی کلاس .ایک دن کے وقفہ سے کلاس. اور پہلے جس طرح سے اسکول چلتے تھے. اسطرح سے. اس طرح کی بات سامنے رکھی گئی. اور اسی بات پر والدین و سرپرست کی رائے لی جارہی ہے. انہوں نے والدین و سرپرستوں کی کثیر تعداد میں شرکت پر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح سے بچوں کو کورونا سے بچنے کی باتیں والدین سمجھا سکتے ہیں، ان سے بہتر اور کوئی نہیں سمجھا سکتا۔

اجلاس میں والدین و سرپرست سے انکے social distancing، اسکول شروع کرنے کی تاریخ. اسکول شروع کرنے کا طریقہ. کس طرح کلاس کو کس دن اور کیسے پڑھایا جائیگا. اس کے بارے میں انکی رائے پوچھی گئی. سبھی نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. اور یہ عام رائے ظاہر کی کہ چھوٹی کلاس کے بچوں کی کلاس ماہ جولائ میں شروع نہ کریں کچھ دن بعد حالات کے مددِ نظر شروع کی جائے.

ڈاکٹرسرور عرفانہ اردو سی آر پی بھالکی نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں والدین اور اساتذہ کا ایک اہم کردار ہے ہم چاہتے ہیں کہ بچے صحت مند رہکر اپنی پڑھائی پوری کریں. ہمیں کورونا سے پوری طرح بچنے اور بچوں کو صحت مند رہ کر بچوں کی تعلیم کی طرف توجہ دینا ہے اور اسی سلسلہ میں آپ والدین کی رائے لی گئی ہے جو کہ بہت ضروری تھا۔ والدین و سرپرست نے social distancing کو جاری رکھنے بچوں کو ماکس لگا کر بھیجنے اور بچوں کو دوپہر کا کھانا گھر سے ہی بھجنے کی بات سامنے رکھی
مدرسہ ھذا کے میر معلمہ ناظرہ بیگم صاحبہ نے کورونا کے پھیلنے اور اسکے نقصانات کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔ خاص کر بچوں اور بزرگوں میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے کیسے بچا جاسکتا ہے اس پر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کا آغاز ہی سبھی مہمانان وسرپرست شرکاء کو sanitizer سے ہاتھ صاف کرکے کیا گیا اور social distancing کو عمل میں لایا گیا۔
سری پربھو ڈگے نے پروگرام کی نظامت کی اور آخر میں سبھی کا شکریہ ادا کیا، پروگرام میں اسکول کے سبھی اساتذہ اور دیگر اسٹاف کے علاوہ طلباء وطالبات کے سرپرست و والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!