تازہ خبریںخبریںقومی

کورونا سےحکومت پریشان، IAS اورIPS افسران پہنیں گے ڈاکٹر یونیفارم، سنبھالیں گے اسپتالوں کا انتظام!

امکان ہے کہ شروع میں آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو اسپتالوں میں مینجمنٹ و کوآرڈنیشن جیسے کاموں میں لگایا جائے گا، بعد میں ضرورت پڑنے پر انھیں ڈاکٹروں والی ذمہ داری نبھانے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔

کورونا کے لگاتار بڑھتے معاملے سے حکومت ہند پریشان ہے اور اب حالات اس قدر تشویشناک ہو گئے ہیں کہ اسپتالوں میں نہ صرف ڈاکٹروں کی ضرورت پڑ رہی ہے بلکہ اچھے انتظامی افسران کی کمی بھی محسوس ہو رہی ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو بھی اسپتالوں میں ذمہ داری دی جائے گی۔ اس طرح دیکھا جائے تو بہت جلد یہ افسران ڈاکٹر کی یونیفارم میں نظر آئیں گے اور وہ ‘کورونا واریرس’ بن کر اسپتال کا انتظام و انصرام دیکھیں گے۔

دراصل لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دھیرے دھیرے زندگی تو پٹری پر لوٹنے لگی ہے لیکن کورونا انفیکشن معاملوں کی تعداد بھی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں مودی حکومت ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت برائے پرسونل ایسے آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران اور دیگر نوکرشاہوں کی فہرست تیار کر رہا ہے جنھوں نے ڈاکٹری کی پڑھائی کی ہے اور ان کے پاس کم از کم ایم بی بی ایس کی ڈگری ہے۔ فہرست سازی کے بعد اہل افسران کو براہ راست کورونا سے لڑنے کے لیے میدان میں اتارا جائے گا اور انھیں اسپتال کا انتظام دیکھنے کے لیے بھیجا جائے گا۔

ہندی نیوز پورٹل ‘اے بی پی’ پر شائع ایک خبر کے مطابق وزارت برائے پرسونل ایسے افسران کا ڈاٹا بیس تیزی کے ساتھ تیار کر رہا ہے کیونکہ کورونا کے لگاتار بڑھتے معاملوں کے مدنظر ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو انتظامی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر بھی ہوں۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ ان افسران کو سیدھے سیدھے ڈاکٹروں والی خدمات دینے کو ہی کہا جائے گا۔ امکان ہے کہ شروع میں ان افسران کو اسپتالوں میں مینجمنٹ اور کوآرڈنیشن جیسے کاموں میں لگایا جائے گا، لیکن بعد میں ضرورت پڑنے پر انھیں ڈاکٹروں والا کردار بھی نبھانے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!