انتقال پُرملال

بیدر: جناب کبیر خان انجینئر کا انتقال پرملال

بیدر:11/جون (وائی آر) بیدر کی معروف شخصیت جناب عظمت اللہ خان عرف محمد کبیر خان مؤظف انجینئر، ساکن مستعیدپورہ بیدر(66سالہ) کا کل شب اچانک انتقال پرملال ہوا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج 11جون کو مسجد حضرت سید جمال بہارؒ مستعیدپورہ بیدر میں اداکی گئی جبکہ تدفین درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ ؒ سے متصل دائرے میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4لڑکے شامل ہیں۔ یوتھ کانگریس ضلع بیدر کے صدرفرید خان ان ہی کے فرزند ہیں۔

تمام فرزندان نے اپنے والد کی مغفرت کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ مرحوم کی کئی خوبیاں تھیں جن میں دوست احباب سے تعلق اور ان کاہرطرح خیال رکھنا شامل تھا۔ مہاراشٹر میں کئی ایک نوجوانوں کو انھوں نے روزگار سے لگانے میں اہم رول اداکیاہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے حسنات کو قبول فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!