ضلع بیدر سے

معلومات نہیں دی گئیں توخانگی اسپتالوں پرہوگی کاروائی: ڈپٹی کمشنربیدر

بیدر:11/جون (وائی آر) ضلع میں کسی بھی خانگی اسپتال کی جانب سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے دریافت کی گئی معلومات اگر نہیں دی گئیں توویسے اسپتال کے خلاف KPMAکے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔ اس کاخیال خانگی اسپتال ضرور رکھیں۔ یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر رامچندرن آر نے ضلع محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے افسر ڈاکٹر جی وی ریڈی کو دی۔ کوویڈ۔ 19کے ضمن میں ڈپٹی کمشنر دفتراجلاس ہال میں 11جون کو منعقدہ ضلع طبی افسران کے ساتھ اجلاس سے وہ مخاطب تھے۔ ضلع انتظامیہ نے جو رپورٹ طلب کی ہے، اس کو ویب سائٹ پر ہر دن اسپتال اپلوڈ کریں۔ یہ بات خانگی اسپتالوں تک پہنچائی جائے۔ اگر اس تعلق سے ان دیکھی کی گئی تو متعلقہ اسپتال کارجسٹریشن منسوخ کیاجائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ بات طبی افسران سے کہی۔ ضلع میں جن کنٹینمنٹ ایریا میں جانچ ہورہی ہے، ان علاقوں میں ILI(مرض اور بخار) اور SARIسے متعلق کیسس، حاملہ خواتین، بزرگ افراد، قلب کے مریض، شوگر کے مریض ٹسٹ کے لئے آگے آئیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر نے کہی۔ وہاں موجود طبی افسران نے بتایاکہ کوویڈ۔ 19کے چلتے صحت کے لئے بنیادی سہولیات وقفہ وقفہ سے دی جارہی ہیں۔ نئی ایمبولنس کی خریدی سمیت ضلع کے لئے ضروری دوائیں اور دیگر سہولتوں کاباقی کام جاری ہے۔ سیبی نیاٹ مشین خریدنے کاعمل کاآغاز ہوچکاہے۔

اجلاس میں ضلع پنچایت سی ای او گیانندر کمار گنگوار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رُدریش گاڑی، بریمس ڈائرکٹر ڈاکٹر شیوکمار، ڈی ایس او ڈاکٹر کرشناریڈی، دیگر طبی افسرا ن میں ڈاکٹر اندومتی پاٹل، ڈاکٹر دیپا کھنڈرے اور دیگر موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!