کرناٹک کے اضلاع سےکرناٹک کے دیگر اضلاع سے

محمد تاج الدین شریف کو کرناٹک اردو اکیڈمی کاایوارڈ- 2019 “مثالی خدمات برائے ترقی و ترویجِ اُردو”

ٹمکور: ٹمکور محمد تاج الدین شریف مقامی سطح پرانسانی حقوق کے لیے سرگرم متحرک سماجی کارکن مانے جاتے ہیں۔ کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے 2019 کے لئے انہیں مثالی خدمات برائے ترقی و ترویج اردو کیلئے یہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

محمد تاج الدین کو اس ایوارڈ کے اعلان پر ایس آئی او، ٹمکور نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ تاج الدین شریف ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے مقامی لیڈر بھی ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ وہ سابق میں عیسائیوں انڈیا کے ایک متحرک کارکن رہ چکے ہیں ان کی خدمات بلا تفریق ہر طبقے کے لیےرہی ہے۔

بالخصوص سماجی اوراردوخدمات کے لیے مشہور اور معروف ہیں۔ اس موقع پر ایس آئی او، ٹمکور یونٹ نے انہیں مبارکباد دی اور ان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کرناٹک اردو اکیڈمی کےاس اعلان کو ان کے حق میں موزوں بتایا اور مناسب شخص کا انتخاب کرنے پر کرناٹک اردو اکیڈمی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!