ضلع بیدر سے

بیدرڈپٹی کمشنرایچ آرمہادیوکا تبادلہ، شری رام چندرن آر ہونگے نئے ڈپٹی کمشنربیدر

بیدر: 3/جون- بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایچ آر مہادیو کا تبادلہ کردیا گیا، ان کی جگہ سری رام چندرن آر کو بیدر کا نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیمز تھا کرن انڈرسیکریٹری گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈایڈمنسٹریٹیو ریفارمس سروسیس-I کے دستخط شدہ ایک اعلامیہ کے ذریعہ جاری کردہ یہ اطلاع دی گئی ہے۔ یہ اعلامیہ آج 3جون 2020 کوکرناٹکا گورنمنٹ سیکریٹریٹ بنگلورو سے جاری کیا گیا ہے۔

شری رام چندرن آر فی الحال مشن ڈائریکٹر قومی صحت مشن، بنگلورو میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل وہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ضلع پنچایت ، بیلگاوی (بیلگام) ضلع ، کرناٹک بھی رہے۔ آر، رامچندرن آر کا تعلق IAS 2012 بیچ، کرناٹک کیڈر سے ہے۔ جنوری 2016سے دسمبر 2016 تک، وہ کوپل کے سی ای او بھی رہے جہاں انہیں جدید سوچھ بھارت مشن گرام سرگرمیوں کے لئے جانا جاتا ہے۔ جہاں انہوں نے ضلع کو کھلا شوچ فری بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 34 سالہ شری رام چندرن آر کا تعلق ریاست تمل ناڈو سے ہے۔ وہ 10/جون 1986 کو پیدا ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!