اترپردیشریاستوں سے

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے 69 ہزاراساتذہ کی تقرری پر لگائی روک

ہائی کورٹ نے اساتذہ تقرری معاملے میں متنازعہ سوالات کو یو جی سی کی ماہرین کمیٹی کو بھیج کر رپورٹ طلب کی ہے۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت 12 جولائی کو ہوگی۔

لکھنؤ: الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے آئندہ تاریخ تک 69 ہزار اساتذہ کی تقرری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ریشبھ مشرا اور دیگر امیدواروں کی درخواستوں پر عدالت نے تقرری کا عمل ملتوی کردیا۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں متنازعہ سوالات کو یو جی سی کی ماہرین کمیٹی کو بھیج کر رپورٹ طلب کی ہے۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت 12 جولائی کو ہوگی۔ اس وقت تک، عدالت نے امتحانات کے نتائج کے اعلان پر روک لگا دی ہے۔

ہائی کورٹ کے جج آلوک ماتھر نے بدھ کے روز یہ حکم سناتے ہوئے ماہرین کی کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ متنازعہ سوالات پر اگلی تاریخ تک غیر جانبدارانہ رائے پیش کریں۔ واضح ر ہے کہ ریشبھ مشرا اور دیگر امیدواروں نے چھ متنازعہ سوالوں کے جواب کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست دائر کی تھی۔ اس بھرتی امتحان کی کونسلنگ بدھ کے روز اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں شروع ہوگئی تھی، جسے روک دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!