گجرات کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
گجرات کے بھروچ میں ایک پیسٹیسائیڈ کمپنی میں ہوئے دھماکے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ واقعہ میں کم از کم 57 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبریں ہیں۔ فی الحال دھماکہ کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حالانکہ افسران کا کہنا ہے کہ یشسوی رسائن پرائیویٹ لمیٹڈ کے اسٹوریج ایریا میں دوپہر 12 بجے کے آس پاس آگ لگی تھی۔