ٹرمپ کے فوج بھیجنے کے اصرار کے بعد احتجاج و مظاہرہ میں مزید شدت
واشنگٹن: 2/جون- امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج و مظاہرہ کو روکنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوج بھیجنے کے اصرار کے بعد احتجا ج و مظاہرہ اور فسادات میں مزید شدت آگئی۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس استعمال کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کو چرچ جانے کے لیے راستہ صاف کیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے فوج بھیجنے کے بیان کے بعد احتجاج میں شدت آگئی اور وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ساتویں روز بھی فسادات پھوٹ پڑے۔