تازہ خبریں

ریاستوں کی سرحدوں کو بند کرنا مناسب نہیں، مرکزی حکومت کی مداخلت ضروری: مایاوتی

نئی دہلی: 2/جون- بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کورونا کی وبا کے پیش نظر ریاستوں کی سرحدوں کو بند کرنے کی کوششوں کو نامناسب بتاتے ہوئے مرکزی حکومت کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ مایاوتی نے منگل کو ایک سلسلے وار ٹویٹ میں کہ اکہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کےلئے ریاستوں کے درمیان بھائی چارے اور تعاون کی ضرورت ہے،س کےلئے سرحدیں بند نہیں کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حالات کے پیش نظر مرکزی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے۔

مایاوتی نے کہا،’’کورونا کے بڑھتے مریضوں اور اموات کے پیش نظر مرکز اور ملک کے مختلف ریاستوں کے درمیان تال میل اور بھائی چارے کے بجائے ان کے درمیان بڑھتی الزام تراشی اور ریاستوں کی آپسی سرحدوں کو بند کرنا نامناسب اور کورونا کے خلاف عزم کو کمزور کرنے والا ہے،اس میں مرکز کی موثر مداخلت ضروری ہے۔‘‘
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کورونا کی وبا کے خطرہ کے پیش نظر ریاست کی سرحد بند کرنے کی ہدایت دی ہیں۔مسٹر کیجریوال کےاس فیصلے پر سنجیدہ سوال اٹھائے گئے ہیں۔خصوصاً ہریانہ اور اترپردیش سے جڑے رہنماؤں نے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہاہے کہ دہلی ملک کی دارالحکومت ہے اور اس پر سبھی کا برابر حق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!