اسٹریٹ ونڈر بیوپاریوں کے انتخابات میں جنیدالدین اور مسکین شاہ بلامقابلہ منتخب
بیدر: 20/ڈسمبر (وائی آر) اسٹریٹ ونڈ ر کے انتخابات مجلس بلدیہ بیدرکی جانب سے گذشتہ دِنوں منعقد ہوئے۔ جس میں محمد جنیدالدین ولد سعید الدین صدیق شاہ تعلیم بیدر اور ایم ڈی مسکین شاہ ولد رسول شاہ، محلہ نریگران بیدر دونوں نوجوانوں کو بلدیہ بیدر کاروباری سمیتی کے اقلیتی نمائندے کی حیثیت سے بلامقابلہ منتخب کیاگیا۔
ریٹرنگ افسر بیدر بلدیہ بیوپاری سمیتی نے ان کے منتخب ہونے کی سند بلدیہ بیدر کے اجلاس ہال میں گلپوشی اور شالپوشی کرکے عطاکی۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ بی بسپا، ریٹرننگ آفیسر سنگمیش، مارک کمیونٹی آفیسر،بھیمنا اور دیگر موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے جنید الدین نے دی ہے۔