ضلع بیدر سے

آئیٹا بیدر کے وفد کی محکمہٴتعلیم کے عہدیداروں سے ملاقات، دی عید کی مبارکباد

بیدر: 2/جون- محمد اسد سلیم سیکرٹری آئیٹا بیدر یونٹ کی اطلاع کے مطابق آئیٹا بیدر یونٹ کے ایک وفد نے عیدالفطر کے بعد ڈی ڈی پی آئی اور بی ای او بیدر سے ملاقات کرتے ہوئے عید کی مبارکباددی۔ تفصیلات کے مطابق خورشید احمد، صدر AIITA بیدر یونٹ کی قیادت میں سیدفرقان پاشاہ رکن ریاستی مجلس شوریٰ AIITA کرناٹک، عبدالمجید، اسد سلیم، خلیل خان صاحب، منورحسین، شعیب اللہ خان، محمد عارف الدین، محمد پٹیل، بلقیس فاطمہ اور شاہانہ پروین اس وفد میں شامل تھے۔

AIITA بیدر یونٹ کے اس وفد نے شری چندرشیکھر ڈی ڈی پی آئی بیدر، شری سوریہ کانت میدانے بی ای او بیدر شریمتی گیتا میڈم اکشرا داشا افسر، تعلقہ بیدر اور اسلم خان اردو ای سی او بیدر انفرادی طور پر ملاقات کرتے ہوئے تمام  افسروں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ علاوہ ازیں عید کے اس پر مسرت موقعہ کی مناسبت سے کھجور اور لٹریچر پر مشتمل کتب اور AIITA بیدر یونٹ کی انجام دی جانیوالی سرگرمیوں کا تعارف بھی کرایا گیا۔

اس موقع پر تمام افسروں نے خوشی و مسرت کے ساتھ عید کی مبارک باد اور تحائف کو قبول کیا اور AIITA بیدر یونٹ کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!