کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 62.66 لاکھ متاثر، 3.75 لاکھ ہلاک
نئی دہلی، 2 جون- عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 62.66 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.75 لاکھ افراد کی موت ہوچکی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 62،66،192 افراد متاثر ہوئے ہیں اور3،75،559 اموات ہو چکی ہے۔
کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی موت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز میں پیر کے مقابلے میں تھوڑی کمی آئی ہے۔
اس دوران ملک میں كووڈ -19 کے 8171 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 198706 ہو گئی ہے۔ وہیں اس دوران 204 افراد کے ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5598 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت کوروناوائرس کے 97581 ایکٹیو کیسز ہیں، جبکہ 95527 افراد اس وبا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔