ضلع پنچایت صدر گیتا چدری نے سلائی کی تربیت حاصل کرچکی خواتین میں اسناد تقسیم کیں
بیدر: 22/اگست (وائی آر) ہینڈ لوم اور ٹیکسٹائلز محکمہ، بیدر ضلع پنچایت،سرشٹی آرگنائزیشن فار وومن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کے اشتراک سے سلائی کی تربیت حاصل کرچکی خواتین میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب 22/اگست کو رکھی گئی۔
ضلع پنچایت صدر گیتاچدری نے تربیت مکمل کرچکی خواتین میں یہ اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین اس طرح کے کام کرتے ہوئے اپنی زندگی کو بہتر بناسکتی ہیں۔ ہنرمندخواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی مدد کرنے کے لئے آگے آئیں۔
اس موقع پر محکمہ کے معاون ڈائرکٹر منجوناتھ، سرشٹی آرگنائزیشن فار وومن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کے صدر سوریہ کانت سونند، کلاوتی، بھوانی، اور دیگر موجودتھے۔