ضلع بیدر سے

عیدگاہ بسواکلیان میں نمازِ عیدادا کرنے کی اجازت دینے اسسٹنٹ کمشنر بسواکلیان سے مطالبہ

بسوا کلیان: 22/مئی۔ عیدگاہ انتظامیہ کمیٹی بسوا کلیان کی جانب سے آج ایک یادداشت اسسٹنٹ کمشنر بسواکلیان کو پیش کی گئی۔ جس میں امسال عید الفطر کی نماز عیدگاہ میں ادا کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ میمورنڈم  میں بتایا گیا ہے کہ بسواکلیان شہر کا  عیدگاہ وسیع میدان پر مشتمل ہے جو صرف عیدین کی نماز کیلئے سال میں دو مرتبہ متعین کردہ جگہ ہے۔ کورونا بیماری کے پیش نظر اس کے روک تھام کے لیے حکومت اور محکمہ صحت کے احکامات کے مطابق  لوگوں کو آپس میں دوری بنائے رکھنا/  سوشیل ڈسٹنسنگ کومینٹین کرنا جہاں لازمی قرار دیا گیا ہے۔  اسی کی بابت امت  مسلمہ اور ذمہ داران ملک حکومت کے اس فیصلے کی پابندی کرتے ہوئے ہوئے نظر آرہے ہیں۔  اور چونکہ لاک ڈاوٴن -4 میں بہت سے کاموں کی انجام دہی کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہوئےمشروط طور پر اجازت دی گئی ہے۔

لہذا کرناٹک وقف بورڈ اور امارت شریعہ اور دیگر ملی تنظیموں اورجماعتوں نے بھی جہاں تک ممکن ہوسکے عید کی نماز عید الفطر اپنے گھروں اور مساجد میں ادا کرنے کی اجازت کے تحت نمازوں کو ادا کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ لہذا اس کا لحاظ رکھتے ہوئے بسواکلیان عیدگاہ انتظامیہ کمیٹی نے آج اسسٹنٹ کمشنر بسواکلیان کو ایک پیش کرکے عید الفطر کی نماز عیدگاہ میں پڑھنے کی اجازت طلب کی ہے اور اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جو بھی شرائط مقرر ہوں گے اس کی پابندی کا لحاظ کرتے ہوئے عید گاہ میں نماز ادا کی جائے گی۔ اس بات کا اقرار بھی اس یادداشت میں شامل ہے۔

پیش کی گئی یاداشت میں مجاہد پاشاہ قریشی، سردار خان، امیر سیٹھ، انور بھوسگے، اسلم جناب، ارشد مہاگانوی، میر حسین علی جمعدار، مخدوم محی الدین، نیلنگے، حضور پاشاہ، ذوالفقار، مشتاق ہھو سگے، وصی الدین، ربانی باگ و دیگر کے دستخط شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!