چکھلی میں 20/دسمبر کو احتجاج وجلوس
چکھلی: 19/ڈسمبر(زیڈ اے) چکھلی میں بہوجن سماج پارٹی کے زیر اہتمام 20/ دسمبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ احتجاج جلوس نکالا جائے گا جو جیستمبھ چوک سیمنٹ روڑ، بیل جوڑی، باغبان پورہ ، نورالاسلام مسجد سے ہوتا ہوا تحصیل آفس پہنچے کر تحصیلدار کے زریعے صدر جمہوریہ رامناتھ کوند کو میمورنڈم پیش کیا جائے گا۔
لہذا چکھلی کی تمام ملی سماجی تنظیموں سے اور سیاسی سماجی شخصیات سے گزارش ہے کہ وہ اس احتجاج میں شامل ہوکر احتجاج کو مؤثر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ عوام بھی زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچ کر اپنی زندہ دلی کا ثبوت پیش کریں۔
