ریاستوں سےکرناٹک

جمعتہ الوداع و عیدالفطر کی اجتماعی نمازیں منسوخی کا وقف بورڈ کرناٹک نے کیا اعلان

بسواکلیان: 22/مئی (ایم آئی) سیدطفیل محسن (تعلقہ وقف آفس انچارج) بسواکلیان کے بموجب یونس احمد جمعدار ضلع وقف آفیسر بیدر نے اطلاع دی کہ حکومت ہند نے یہ اعلان جاری کیا ہے کہ اجتماعی عبادات کو مذہبی مقامات (عبادت گاہوں) میں اہتمام کو عوام کے لئے ملک بھر میں COVID-19 کے پھیلنے کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔

اصلاح الدین جے گڈیار چیف ایکزیکیٹیو آفیسر بنگلور وقف نے اعلامیہ جاری کیا ہیکہ مساجد میں اجتماعی نمازوں کی ادائیگی، بالخصوص جمعتہ الوداع اور عید گاہ پر عید کی نماز کو ادا نہ کرنے کا اعلامیہ جارکیا گیا ہے جس پر عمل آواری کو یقینی بنایا جائے۔

دارصل کوویڈ 19 کے پھیلنے کی وجہ سے ، ایک لاکھ سے زیادہ افراد ملک بھر میں متاثر ہوئے اور 3000 سے زیادہ اموات نے روٹی کے علاوہ کئی بنیادی مسائل میں کڑوڑوں خاندانوں کو متاثر کردیا ہے۔ ایسے میں اس بیماری کی روک تھام کے سلسلے میں مزید احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

وقف آفیسر نے مسلمان طبقہ سے اب تک کے تعاون کی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ وبائی بیماری کی روک تھام کے سلسلے میں سارے ملک میں مسلمانوں کے بیش قیمت تعاون اور مکمل لاک ڈاون کے دوران ایک طرح کی قربانی دیکر خود کو مساجد میں عام۔ نمازوں، جمعہ اور بالخصوص رمضان کی عبادتوں اور تراویح کے علاوہ دیگر کئی اجتماعی عبادات سے خود کو روکے رکھا وہ قابل ستائش ہے۔ بلا شبہ مہلک بیمای کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مسلمانوں نےاہم کردار ادا کیا ہے۔

ہماری یہ بھی دینی ذمہ داری ہے کہ ہم غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور عالمگیر بھائی چارے کے اظہار کے لئے آنے والے عیدالفطر کو انتہائی سادگی کے ساتھ منانے کو یقینی بنائیں۔

ساتھ ہی ساتھ اس مرض کے خاتمے کے لئے اللہ تعالٰی سے دعائیں مانگنے اور اس سے مدد طلب کرنے کے ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ہر مسلمان کے لئے یہ بھی ضروری ہیکہ وہ اپنے پڑوس کی بھوک کا خیال رکھے۔

مزید آرڈر میں حوالہ دیا گیا کہ لاک ڈاؤن میں2020 -05-31 تک توسیع کی گئی ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!