لاک ڈاؤن میں نہیں ملا پولیس پرمیشن: ریاستوں کی سرحدیں نہیں روک پائی شادی، بارڈر پر ہی پڑھایا گیا نکاح
بجنور: کورونا وائرس کے انفیکشن پر قابو پانے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ، جب دولہا اور دلہن کو ایک دوسرے کی ریاستوں میں جانے کی اجازت نہیں ملی، تو انہوں نے اپنی اپنی ریاستوں کی سرحدوں پر ہی نکاح کرکے ایک دوسرے کو قبول کیا.
اتراکھنڈ کے ٹھہری کوٹھی کالونی کے محمد فیصل کی شادی بدھ کے روز اترپردیش کے بجنور کے نگینہ کی عائشہ سے ہونی طے ہوئی تھی۔ عائشہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ بارات بدھ کے روز آنی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے دولہاک فریق کو اتر پردیش آنے کی اجازت نہیں مل سکی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریق طے کی گئی تاریخ پر ہی نکاح ۔کرنا چاہتے تھے اس لئے انتظامیہ سے اجازت لیکر دونوں راستوں کی سرحد پر نکاح پڑھایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران دونوں ریاستوں کی پولیس بھی موجود رہی۔