ضلع بیدر سے

بیدر: وزڈم اسکول کا پانچ روزہ آن لائن پروگرام برائے طلبہ وطالبات

بیدر: 16/مئی (اے این) محمد صلاح الدین فرحان ڈائرکٹر وزڈم ادارہ جات بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق وزڈم اسکول کے بانی و سکریٹری جناب محمد آصف الدین صاحب نے اس ماہِ رمضان المبارک میں پانچ روزہ پروگرام ”آؤکامیاب طالب علم بنیں“ برائے طلباء 16 مئی سے 20 مئی تک منعقد کیاہے۔ تمام اسکول و کالج کے طلبہ و طالبات 6thکلاس سے 12ویں کلاس کے طلباء چاہے وہ کسی اسکول و کالج سے تعلق رکھتے ہوں، سب اس لاک ڈاؤن کے دوران اس میں حصہ لیں۔

یہ پروگرام لڑکے اور لڑکیوں سے متعلق نئے مسائل و چیلنجس، موبائیل کا بہتر استعمال، عمر کے لحاظ سے جذبات و خواہشات کو صحیح رخ دینا، زندگی کا مقصد، قلیل المعیاد و طویل المعیاد اہداف۔ ایسے موضوعات جو طلباء اسکول اور کالج میں نہیں پڑھتے ہیں کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے، جو آج وقت کا عین تقاضہ ہے۔

تفصیلات کے بموجب یہ پروگرام 16مئی سے 20مئی تک خصوصی طور پر طلباء و طالبات کے لیے ”آؤ کامیاب طالب علم بنیں“ کے عنوان پر قرآن و حدیث اور ماہرین نفسیات کی تھیوری کی روشنی میں باتیں پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ پانچ دن 11 تا 15مئی والدین کے لیے ”آرٹ آف پیارنٹنگ“ عنوان پر کامیاب پرو گرام چلائے گئے۔ ہزاروں والدین اور سر پرستوں نے اس سے استفادہ کیا۔ہر پروگرام کے بعد ناظرین سے دس کثیر الانتخابات سوالات(MCQ) پوچھے جائیں گے، طلباء و طالبات میں سے ٹاپ 10اسکورر کو پر کشش انعامات سے نوازا جائے گا۔

تمام پروگراموں میں شرکت کرنے والوں کو ڈیجیٹل سرٹیفکٹ دیا جائے گا۔طلباء و طالبات مفت رجسٹریشن اس واٹس ایپ نمبر 9113018911 / 9035859215پر اپنا نام مع والد، پتہ، عمر، کلاس، اسکول اور واٹس ایپ نمبر SMSکر کے درج کرالیں۔ رجسٹریشن کرانے کے بعد پروگرام کی لنک ان کے نمبر پر بھیج دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!